اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے سب سے بڑے شہر الخلیل کے شمالی علاقے بیت امر کی ایک مسجد پر علی الصبح حملہ کردیا،
صہیونی اہلکاروں نے اس وقت مسجد پر زہریلی گیس اور دھویں کے شیلوں کی بوچھاڑ کی جب نماز فجر کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد آرہے تھے۔ صہیونی اہلکاروں نے اس موقع پر علاقے کے دیگر فلسطینی گھروں پر بھی شیلنگ کی جس کے بعد اہل علاقہ اور فوج کے درمیان خوفناک جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس دوران صہیونی سکیورٹی فورسز نے متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور پانچ کر گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے جانے والے افراد میں اٹھارہ سال سے کم عمر لڑے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ نے بیت امر کی قومی کمیٹی کے ڈائریکٹر محمد عوض کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے صبح سویرے اس ٹاؤن پر حملہ کیا، صہیونی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے مختلف کالونیوں پر دھاوا بول کر شہریوں کو زدوکوب کرنا شروع کر دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی بڑی تعداد علاقے میں گشت کرتی رہیں۔ عوض نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 14 سالہ عیسی خالد عیاد عوض، 16 سالہ ربیع جواد جمال عوض، 18 سالہ یوسف عامر احمد ابو جودہ، 20 سالہ منتصر وجیہ شحادہ ابو عیاش اور 20 سالہ علی ابراھیم محمد عادی شامل ہیں۔ ان سب کو گھروں میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

