مغربی کنارے میں سیاسی اسیران کے خاندان کمیٹی کا کہنا ہے کہ الحاج سعدی السخل ہفتے کی دوپہر کو نابلس میں اپنے دفتر سے حراست کے محض چند گھنٹوں کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں وفات پاگئے۔
کمیٹی نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی فوج نے صبح کے وقت رفیدیا میں الحاج السخل کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور ان کو اور ان کے بیٹے مصعب کو گرفتار کرلیا۔
کمیٹی نے مزید بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی فوج مصعب کو گرفتار کرنے آئی تھی مگر ان کے والد نے ان کو فوج کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ فوجیوں نے ان کو اور ان کے بیٹے کو حراست میں لینے سے قبل ہوائی فائرنگ کی اور ان کو حراست مین لے کر انہیں فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی دفاتر میں جنید جیل میں منتقل کردیا۔
جیل میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے الحاج السخل پر بہیمانہ تشدد کیا اور انہیں زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی حراست کے کچھ ہی گھنٹوں میں وفات پاگئے۔
کمیٹی نے اس جرم کو قومی اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی۔ اس بیان میں کہا مزید کہا گیا کہ فلسطینی افراد کے خلاف اس طرح کے جرائم اور خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
