فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ اور علمائے اسلام کی عالمی یونین کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صلاح سلطان کل قاھرہ میں ’’الاقصی تحفظ‘‘ کے ملین مارچ کی سربراہی کریں گے۔
الازھر یونیورسٹی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعدملین مارچ میں مصر اور دنیا بھر کی تنظیموں کے کارکن شرکت کریں گے۔
کل ہونے والے اس مظاہرے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ ملین مارچ میں قومی کمیٹی برائے نصرص فلسطینی قوم اور مزاحمت، عرب ڈاکٹرز یونین کی القدس کمیٹی، علمائے اسلامی کی عالمی یونین کی القدس کمیٹی، عرب اتحاد کمیٹی، عرب بہاریہ کا قومی اتحاد، پچیس جنوری انقلابی اتحاد، مصری انقلاب کا حامی قومی محاذ اور دیگر متعدد سیاسی اور انقلابی مصری جماعتیں شرکت کریں گی۔
صلاح سلطان نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ فلسطینی وزیر اعظم قاھرہ کی الازھر یونیورسٹی تشریف لائیں گے اور نماز جمعہ کے بعد’’الاقصی تحفظ‘‘ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ ملین مارچ مسجد اقصی پر بولے گئے حالیہ یہودی دھاؤں کے خلاف منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر صلاح سلطان نے مصر بھر کے عوام سے اس مارچ میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

