فلسطین میں الازھر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کی ورلڈ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی نے سال 2012ء میں فلسطینی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کھول دی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کے سربراہ ڈاکٹر ناھض النخال نے جمعرات کے روز بتایا کہ ایسوسی ایشن ہر سال متعدد فلسطینی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کھولتی ہے۔ ان وظائف میں ہاسٹل، کھانے پینے کےاخراجات اور ماہانہ الائنسز شامل ہوتے ہیں۔ بسا اوقات طلبہ کو یونیورسٹی آنے اور جانے کے سفری اخراجات بھی فراہم کیےجاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کہ اسکالر شپ کی شرط یہ ہے کہ اس طالب علم نے الازھر یونیورسٹی سے ہائر سکینڈری یا اس کے متبادل کورس کر رکھا ہو اور کے نمبر 75 فیصد یا زائد ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ طالب علم علوم شرعیہ سے بھی واقف ہو اور مکمل حافظ قرآن یا قرآن کے بعض حصے کا حافظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کا تحریری اور تقریری امتحان لیا جائے گا، جس کے بعد اسے ابتدائی کورس کے بغیر ہی سیکنڈری لیول کے امتحان میں داخلہ دیدیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال ملنے والے وظائف مکمل ہونگے۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ناھض النخال نے کہا کہ شریعہ اینڈ لا، لاء، اصول دین، عربک اینڈ اسلامک اسٹڈیز، دعوۃ، عربک لینگوئج کیے شعبوں میں داخلے جاری ہیں۔ درخواستیں جمعرات کے روز 27 جون 2013 تک دی جا سکتی ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین