نوجوانوں کی تنظیم "آبادکاری کے خلاف نوجوانوں” نے جمعرات کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پچیسویں سیشن میں
شرکت کی۔
الخلیل سے تعلق رکھنے والے کوآرڈینیٹر عیسیٰ عمرو نے چار سو بین الاقوامی اداروں کے ترجمان کے طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کو فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتی رہنے چاہئیے ہے۔
عمرو نے عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی قابض پالیسی کے خلاف کام کرنے والے انسانی حقوق کے کارکنان کی حمایت کریں۔
انہوں نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی زمینوں سے قبضہ ختم کروانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اور اسرائیل پر دبائو بڑھائیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین