• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اقوام متحدہ اسرائیلی فوج کودہشت گرد قرار دینے میں کوئی دبائو قبول نہ کرے:احمد بحر

جمعرات 28-05-2015
in فلسطین
0
plf dont-accept
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی پارلیمنٹ کے قائم مقام اسپیکر ڈاکٹر احمد بحرنے اقوام متحدہ میں الجزائرکی مستقل مندوبہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو دہشت گرد قرار دے کر اسے بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کا خیر مقدم کیا ہے اور ساتھ ہی اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی فوج کو دہشت گرد قرار دینے میں کوئی دبائو قبول نہ کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی قائم مقام اسپیکر ڈاکٹر بحر نےاپنےایک بیان میں اقوام متحدہ میں الجزائر کی خاتون مندوب لیلٰی زورقی کی جانب سے دی گئی درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس درخواست میں الجیرین سفیرہ نے عالمی ادارے سے کہا ہے کہ وہ بچوں اور نہتے شہریوں پر مظالم ڈھانے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کو بھی بلیک لسٹ کرے کیونکہ صہیونی فوج بھی منظم طریقے سے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی مرتکب ہو رہی ہے۔

گذشتہ روز اقوام متحدہ میں دی گئی ایک درخواست میں الزوروقی نے کہا تھا کہ عالمی قوانین کسی بھی ملک، ادارے، فوج یا تنظیم کو نہتے شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین پرمظالم ڈھانے کی پاداش میں بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج بھی کو بھی بلیک لسٹ قرار دینا چاہیے کیونکہ پچھلے سال غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوجیوں نے اکاون روز تک جو جنگ مسلط کر رکھی تھی اس میں سیکڑوں فلسطینی بچوں کو وحشیانہ بمباری کرکے شہید اور زخمی کیا تھا۔ عالمی قوانین کی رو سے اسرائیلی فوجیوں نے بھی جنگی جرائم اور بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کیا تھا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے حال ہی میں ایسی تنظیموں کی ایک فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جنگی جرائم کی مرتکب پائی گئی ہیں۔ ان میں طالبان، دولت اسلامی”داعش” اور القاعدہ جیسے گروپ شامل ہیں۔ انہیں اقوام متحدہ میں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے لیے یہ ایک امتحان ہے کہ آیا وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ار دہشت گردی کے مرتکب اسرائیلی فوج کو بھی بلیک لسٹ کریں گے یا کسی دبائو کا شکار ہوکر صہیونی فوج کے جرائم پر پردہ ڈال دیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.