• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اقوام متحدہ اسرائیلی بستیوں کی مذمت میں قرارداد منظور کرے: محمود عباس

جمعرات 14-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1003
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی یہودی آبادکاروں کے لیے تعمیر کردہ بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد فوری طور پر منظور کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

وہ مختلف ملکوں کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل ایک اہم موضوع ہے کیونکہ یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں اور اسرائیل کی جانب سے ان سرگرمیوں کو نہ روکنے کے بعد اب فوری طور پر قرارداد کی منظوری ضروری ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس موضوع پر قرارداد کا مسودہ پیش کرنے پر غور کررہے ہیں۔فلسطینی صدر نے تنازعے کے حل کے لیے نامناسب اقدام پر امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اس کے ساتھ ہی ساتھ انھوں نے اس موسم گرما میں ایک بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے سے متعلق فرانسیسی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔
انھوں نے ترکی کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل یہ گفتگو کی ہے۔وہ فرانس ،روس ،جرمنی اور نیویارک جائیں گے۔ان کے اس غیر ملکی دورے کا مقصد مشرقِ وسطیٰ امن عمل کی بحالی کے لیے کوششیں کرنا ہے۔اس وقت اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل بالکل تعطل کا شکار ہے۔
امریکا اس سے پہلے متعدد مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے لیکن اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ براک اوباما اپنی صدارت کے آخری دنوں میں اپنی سمت تبدیل کرسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اگلے روز اسرائیل کی یہودی آبادکاری کے خلاف ایک مجوزہ قرارداد کا مسودہ عرب ممالک میں تقسیم کیا تھا۔اس میں مقبوضہ فلسطینیوں علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاروں کو بسانے کی مذمت کی گئی ہے اور اس اقدام کو امن کی راہ میں ایک رکاوٹ قراردیا گیا ہے۔
فلسطینی مشن کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں۔اس لیے اس جائزے کی بنیاد پر کونسل کے رکن ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد منظور کریں۔
فلسطینیوں نے فروری 2011ء میں سلامتی کونسل میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف قرارداد کے حق میں چودہ ووٹوں کا حوالہ دیا ہے لیکن اس کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔اس قرارداد میں اسرائیلی کی تعمیر کردہ یہودی بستیوں کو غیر قانونی قراردیا گیا تھا اور ان کی تعمیرات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی روزنامے ہارٹز کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی اس قرارداد پر صدر محمود عباس کی نیویارک میں موجودگی کے وقت سلامتی کونسل میں رائے شماری چاہتے ہیں۔فلسطینی صدر 22 اپریل کو ایک اعلیٰ سطح کی تقریب میں شریک ہوں گے۔اس میں ایک سو تیس سے زیادہ ممالک تاریخی موسمیاتی سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں بیت القدس ،غرب اردن اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لیا تھا۔اس نے بعد میں بیت المقدس کو اپنی ریاست میں ضم کر لیا تھا مگر اس اقدام کو بین الاقوامی برادری تسلیم نہیں کرتی ہے۔اب تک کم وبیش چھے لاکھ اسرائیلیوں کو غرب اردن میں مختلف بستیوں میں بسایا جاچکا ہے لیکن عالمی برادری ان بستیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاقوام متحدہ اسرائیلی بستیوں کی مذمت میں قرارداد منظور کرے: محمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.