اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی وزیر اعظم سلام فیاض نے اپنی حکومت کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کے لیے بنک اسرائیل کے گورنر سٹینلے فشر سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی روزنامے ’’معاریف‘‘ کے مطابق سلام فیاض اور فشر نے اس سلسلے میں مقبوضہ القدس میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران سلام فیاض نے رام اللہ اتھارٹی کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لیے بنک اسرائیل کے گورنر سے تجاویز لیں کہ حالیہ اقتصادی بحران سے کیسے نکلا جا سکتا ہے اور یہ کہ فلسطینی معیشت کو درپیش مسائل سے کیسے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ فیاض نے معاشی مشورے حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہو، وہ کچھ ماہ قبل بھی گورنر بنک اسرائیل فشر سے اس ضمن میں مشورے لے چکے ہیں۔ رام اللہ اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے وہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر مالیات یووال شٹاینٹس سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
