مقبوضہ مغربی بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں نے عرب فلسطینی نوجوان علی محمد العباسی کو اغوا کرنے کی کوشش میں ناکامی پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سلوان میونسپلٹی کی راس العامود کالونی ہے رہائشی اکیس سالہ علی محمد العباسی کو مغربی القدس کے دیر یاسین قصبے میں ان کے دفتر کے قریب چند یہودی آبادکاروں نے اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن عباسی کی دلیرانہ مزاحمت کے باعث وہ اغوا کار اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
علی محمد العباسی حملے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 5 یہودی آبادکاروں نے انہیں اغوا کرنے کی خاطر انہیں رسی سے باندھنے کی کوشش کی لیکن میری مزاحمت پر وہ ایسا نہ کر سکے۔
انہوں نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے انہیں دفتر واپسی پر روکا اور اچانک مرچوں سے بھری گیس کا پمپ ان کے منہ پر کھول دیا، تاہم میرا شور سن کر بہت سے دوسرے یہودی آبادکار یہ سمجھ کر وہاں جمع ہو گئے کہ شاید حملہ آور فلسطینی عرب ہیں اور وہ کسی یہودی آبادکار پر تشدد کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مشرقی بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی آبادکار فلسطینیوں کو اغوا کی کوشش کے دوران تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان پرتشدد کارروائیوں میں فلسطینی عرب محمد ابو خضیر کی اغوا کے بعد زندہ جلائے جانے کا واقعہ سب سے زیادہ قابل نفرت اقدام تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
