• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اعلان دوحہ پر عمل درآمد کے لیے حماس اور فتح کے معاہدے پر دستخط

پیر 21-05-2012
in فلسطین
0
plf hamas_and_fatah_agress
0
SHARES
0
VIEWS

plf hamas_and_fatah_agress

فلسطین کی دو بڑی سیاسی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اورصدرمحمود عباس کی الفتح نے قاہرہ میں مصری نگرانی میں ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دو ماہ قبل دوحہ میں طے پائے

قومی معاہدے کو عملی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اعلان دوحہ میں دونوں جماعتون نے اپنی اپنی حکومتیں ختم کرکے ایک قومی حکومت کے قیام پر اورصدر محمود عباس کو وزارت عظمیٰ کا اضافی چارج سونپنے پراتفاق کیا تھا۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے "مرکزاطلاعات فلسطین” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اعلان دوحہ کو عمل شکل دینے کے سلسلے میں بات چیت مصری حکام کی نگرانی میں اتوار کے روز قاہرہ میں ہوئی۔ معاہدے کے تحت یہ طے پایا کہ ستائیس مئی کو الیکشن کمیشن کے قیام کے لیے اقدامات شروع کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی حکومت کی تشکیل کے بارے میں بھی بات چیت شروع کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں دونوں بڑی جماعتوں کے مابین مذاکرات میں 10 روز بھی لگ سکتے ہیں، کیونکہ گذشتہ چھ ماہ سے اس پر وقفے وقفے سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں، اب صرف قطر میں ہونے والے اس معاہدے کو عمل شکل دینا ہے جس میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور صدر محمود عباس کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پایا تھا۔ فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ دنوں بڑی جماعتوں کی قیادت نے قومی حکومت کی تشکیل کے ساتھ عام پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے نقشہ راہ کے تعین بھی مشاورت شروع کی جائے گی۔
حماس کے ترجمان نے قومی حکومت کے اختیارات اورمنشور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "قومی حکومت ایک محدود ایجنڈے اور منشور کے تحت کام کرے گی۔ قومی حکومت کی اہم ترجیح انتخابات کی تیاری اور غزہ کی پٹی کی تعمیر ہوگی۔ اس دوران مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے قائم کی گئی کمیٹیوں کی نگرانی براہ راست مصری حکام کریں گے فلسطینیوں کے باہمی مذاکرات کے نتائج سے ثالث کا کردار ادا کرنے والے مصرکو آگاہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ فلسطینی جماعتوں حماس اور فتح کے درمیان مفاہمت کے لیے گذشتہ ایک سال سے کوششیں جاری ہیں لیکن فتح کی مرکزی قیادت میں موجود بعض مغرب نواز رہ نماؤں کی وجہ سے مفاہمت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد ایک مرتبہ مفاہمت کی شمع پھرسے روشن ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.