اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے اسیر رہ نما اور رکن قانون ساز کونسل احمد سعدات کو اسرائیلی کرنسی میں 42 ملین شیکل یعنی ایک کرور ڈالرز کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محروس فلسطینی سیاست دان کی خاتون وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے موکل کو اسرائیل کی ایک مرکزی عدالت نے تنظیم کے کارکنوں کی مدد سے صہیونی ریاست کی تنصیبات پر حملوں کے الزام میں فرد جرم سناتے ہوئے انہیں دس ملین ڈالرز سے زائد کی رقم بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت کی جانب سے اسی مقدمہ میں نہ صرف احمد سعدات کو فریق بنایا ہے بلکہ فلسطینی مجلس قانون ساز کو بھی اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ اس کے علاوہ احمد سعدات کی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے دیگر 81 رہ نماؤں اور کارکنوں کو بھی ان کی عدم موجودگی میں جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ احمد سعدات کی وکیل نے صہیونی عدالت کے فیصلے کو ظالمانہ اور سفاکانہ قرار دیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین