• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیر الجعبری کو دورانِ حراست وحشیانہ تشدد کر کے شہید کیا گیا

جمعہ 12-09-2014
in فلسطین
0
plf aljabri
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطینی وزارت انصاف کے زیرِ اہتمام حال ہی میں اسرائیلی جیل میں پراسرار طور پر شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان رائد الجعبر کی کی موت کے بارے میں کی جانے والی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اسے تشدد کر کے موت سے ہم کنار کیا گیا ہے۔ شہید کی میت کی فورینزک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ شہادت سے قبل اس کے دماغ میں گہری چوٹ لگی اور بڑی مقدار میں اس کے دماغ سے خون کا اخراج ہوا، جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رائد الجعبری کی شہادت کے حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس کی موت خود کشی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ فلسطینی حکام نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کیونکہ وہ یہ ماننے کو تیار ہی نہ تھے کہ رائد الجعبری نے خود کشی کی ہے۔  

فلسطینی وزیر انصاف سلیم السقاء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فورینزک میڈیکل رپورٹ نے اسرائیلی حکام اور جیلروں کا رائد الجعبری کی شہادت کے حوالے سے جھوٹ پکڑا گیا ہے۔ الجعبری نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے وحشیانہ تشدد کر کے شہید کیا گیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر صہیونی حکام کے خلاف تحقیقات کرائیں اور جیلوں میں ہونے والی اموات پرخاموشی کے بجائے اس بات پتا لگایا جائے کہ آیا اسرائیلی قید خانوں میں ‌کوئی بھی فلسطینی کیسے جام شہادت نوش کر رہا ہے۔

فلسطینی وزیر نے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں 210 فلسطینی اسیران پراسرار طورپر شہید ہو چکے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ یہ تمام شہادتیں بھی صہیونی فوج کے وحشیانہ تشدد کا نتیجہ ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو اس قتل عام کا بھی نوٹس لینا چاہیے اور انہیں ان اموات کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

سلیم السقاء نے بتایا کہ رائد الجعبری دو ماہ تک اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل رہا۔ اس دوران اس کے بارے میں کسی بیماری کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی، بھلا اس نے کیسے خود کشی کی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.