فلسطینی اسیران سوسائٹی کے مطابق جلبوع جیل میں قید فلسطینی اسیر خالد ابو حماد کی صحت بہت تیزی سے گرتی جا رہی ہے۔
سوسائٹی نے جیل کے ڈاکٹر کے حوا لے سے بتایا کہ ابو حماد کو کمزوری کا سامنا ہے اور ان کے گردے چھوٹے ہو گئے ہیں۔
سوسائٹی کے مطابق اسیر کے خاندان کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے تمام بین الاقوامی اداروں سے اسرائیلی جیل سروس پر دبائو ڈالنے کے لئے کہا تاکہ ان کو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
نابلس میں سوسائٹی کے ڈائریکٹر رائد عامر نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بیمار فلسطینی اسیران خاص طور پر کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام بیمار اسیران کی مدد کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
ابو حماد کو 25 اکتوبر 2003 میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
