رام اللہ اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے سیاسی مشیر نمر حماد کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے اسلحہ اٹھانا مزاحمت نہیں بلکہ خود کشی کے مترادف ہے۔ اس طرح کرنے والے دراصل اسرائیل ہی کی خدمت کررہے ہیں۔
منگل کے روز خبر رساں ادارے قدس پریس سے گفتگو کرتے ہوئے حماد نے کہا کہ اسرائیلی اسحلہ اٹھانے کو دہشت گردی کہتا ہے اور دنیا کو فلسطینیوں کے خلاف تحریک دیتا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ مزاحمت اور قیدیوں کی رہائی اسلحہ اٹھانے سے نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا جو اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت کرنا چاہتا ہے اس کے لیے راہیں کھلی ہیں، ہم اس سے پہلے ہی اسرائیل کے خلاف شہادتوں اور قربانیوں کے لاتعداد نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ تاہم دوسرا انتفاضہ فلسطینی قوم کے لیے تباہی لے کر آیا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

