• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسکردو میں یوم القدس نہایت جوش و خروش اور تزک و احتشام کیساتھ منایا گیا

ہفتہ 11-07-2015
in فلسطین
0
plf skirdo2
0
SHARES
2
VIEWS

دنیا بھر کی طرح بلتستان میں یوم القدس شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر بلتستان کی مرکزی القدس ریلی اسکردو میں انجمن امامیہ بلتستان کے زیراہتمام نکالی گئی جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن، شیعہ علماء کونسل اور تحریک بیداری امت مصطفی ؐ نے شرکت کی۔ القدس ریلی بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو سے برآمد ہوئی۔ ریلی میں تمام مذہبی تنظیموں اور شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد کی شرکت تھی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی نے مسلمانان فلسطین کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اسکردو کی فضا ہزاروں القدس ریلی کے شرکاء کے القدس لنا کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں امام خمینی، رہبر معظم اور بیت المقدس کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں جبکہ بہت سوں کے ہاتھ میں فلسطین اور پاکستان کے علاوہ آئی ایس او کے پرچم موجود تھے۔

القدس ریلی جب یاد گار شہدا اسکردو پر پہنچی تو ایک عظیم الشان جلسے کی صورت اختیار کر گئی جس سے آئی ایس او کے صدر شفقت غازی، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ آغا علی رضوی، جے ایس او کے سربراہ یاسین عابدی کے علاوہ علامہ مرزا یوسف حسین اور شیخ جواد حافظی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے شرمناک رویے پر دکھ کا اظہار کیا اور اقوام متحد کا فلسطین کے حوالے سے جانبدارانہ رویے کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستر سال گزرنے کے باوجود عالمی برادری اور اقوام متحدہ کا فلسطین کے حوالے سے رویہ شرمناک ہے مزید ان اداروں سے امید لگائے بیٹھنا نادانی کے سوا کچھ نہیں۔ اب مسلمانان عالم کو اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی اور قبلہ اول کی بازیابی اسی صورت میں ممکن ہے جب مسلمانان راست اقدام اٹھاتے ہوئے مجرمین قدس کا گھیرا تنگ کرے اور وسیع پیمانے پر جدوجہد کا آغاز کرے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سمیت پورے مسلمان ممالک میں امریکہ کی موجودگی اسرائیلی ایجنڈوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اپنے عزائم کی تکمیل کیساتھ ساتھ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔ تمام مسلمان ممالک میں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں میں امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ موجود ہے یہ دونو ں طاقتیں اسلام اور پاکستان کا مخلص نہیں ہو سکتا اور انکے ساتھ جب تک عالم اسلام کا دوستانہ مراسم ہے کبھی ملک میں امن و امان نہیں آسکتا۔ مقررین نے پاکستان کے حساس ترین خطہ گلگت بلتستان میں امریکہ کی تنظیموں کی موجود گی کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ کا باعث قرار دیا اور اسے ایک اور فلسطین کے وجود میں لانے کی ساز ش قرار دی۔ جلسے کے اختیام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم کو مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعروں کے ساتھ نذر آتش کر دیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.