• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسکردو، یوم القدس کی تصویری جھلکیاں

ہفتہ 11-07-2015
in فلسطین
0
plf skirdo
0
SHARES
0
VIEWS

عالمی یوم القدس کے موقع پر بلتستان کی مرکزی القدس ریلی اسکردو میں انجمن امامیہ بلتستان کے زیراہتمام نکالی گئی جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن، شیعہ علماء کونسل اور تحریک بیداری امت مصطفی ؐ نے شرکت کی۔ القدس ریلی بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو سے برآمد ہوئی۔ ریلی میں تمام مذہبی تنظیموں اور شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت تھی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی نے مسلمانان فلسطین کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اسکردو کی فضا ہزاروں القدس ریلی کے شرکاء کے "القدس لنا” کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں امام خمینی رہ، رہبر معظم اور بیت المقدس کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں جبکہ بہت سوں کے ہاتھ میں فلسطین اور پاکستان کے علاوہ آئی ایس او کے پرچم موجود تھے۔ القدس ریلی جب یاد گار شہدا اسکردو پرپہنچی تو ایک عظیم الشان جلسے کی صورت اختیار کر گئی جس سے آئی ایس او کے صدر شفقت غازی، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ آغا علی رضوی، جے ایس او کے سربراہ یاسین عابدی کے علاوہ علامہ مرزا یوسف حسین نے خطاب کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.