فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کو ٹیلی فون کر کے ان کی سیاسی جماعت ‘فتح’ کے اڑتالیسویں یوم تاسیس پر انہیں مبارکباد دی۔
وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے یوم تاسیس کی غزہ میں تقریب کو فلسطین میں کثیر الجماعتی کلچر کے فروغ کی علامت اور نئے قومی تعلقات کا اہم بات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فتح کا یوم تاسیس کی غزہ میں تقریب پر انہیں انتہائی مسرت ہوئی ہے۔
ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر فتح کے یوم تاسیس کی غزہ میں تقریب کے انعقاد کو یقینی بنایا۔
غزہ میں حکومتی ترجمان طاہر النونو نے بتایا کہ ان کی حکومت نے فتح کے یوم تاسیس کی تقریب کو انہماک سے فالو کیا۔ ہم نے غیر جانبداری سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی کوشش کی تاکہ بڑی تعداد میں عوامی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا پرامن اور آزاد ماحول میں فتح کی تاسیس کا جشن غزہ میں حماس حکومت کی نمایاں کامیابی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ حکومتی کل پرزوں نے اپنا قومی فریضہ بطریق احسن ادا کیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین