فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے دوحہ میں فلسطینی صدرمحمود عباس اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے مابین کامیاب مذاکرات اور محمود عباس کو نگران فلسطینی وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسماعیل ھنیہ کی جانب سے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت قطر میں ہونے والے اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
پیر کے روز خالد مشعل اور محمود عباس نے امیر قطر کی نگرانی میں فلسطینی پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کو انتظامی وجوہات کی بنا پر موخر کرنے اور ایک عبوری حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ حالیہ فلسطینی صدرمحمود عباس کی سربراہی میں یہ عبوری حکومت فلسطینی انتخابات کے لیے حالات سازگار کرے گی۔

