فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے مصر کے نئے منتخب ہونے والے وزیر دفاع عبد الفتاح سیسی کو فون کر کے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ ایوان وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے عبد الفتاح سیسی کو بتایا کہ غزہ حکومت مصر میں امن کی شدید خواہش مند ہے۔
اسماعیل ھنیہ اس سے قبل مصر کے نئے منتخب ہونے والے انٹیلی جنس کے وزیر کو بھی فون پر مبارک باد پیش کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ مصری صدر محمد مرسی نے گزشتہ روز سابق دور حکومت کے وزیر دفاع کو زبردستی معطل کرکے نئے وزیر دفاع کے لیے عبد الفتاح سیسی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
