• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسماعیل ھنیہ کا ترک پارلیمنٹ میں پرتپاک استقبال

بدھ 04-01-2012
in فلسطین
0
plf turk_parliment
0
SHARES
6
VIEWS

plf turk_parliment

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا،جہاں اراکین پارلیمنٹ اور وزراء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

اس موقع پر وزیراعظم رجب طیب ایردوآن اور اسپیکر پارلیمنٹ سمیت کئی اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔
اسماعیل ھنیہ کی پارلیمنٹ میں آمد کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے اپنے فلسطینی مہمان کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتےہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کا ملنا ضروری ہے۔ انہوں نے ترکی کی جانب سے فلسطینیوں کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
بعد ازاں فلسطینی وزیراعظم نے ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی،امن پارٹی اور ترک ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نماؤں سے ملاقات کی۔ ترکی کی مختلف سیاسی پارٹیوں کی قیادت سے ملاقات کے دوران اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال، شہر میں ادویہ اور خوراک کےتازہ بحران، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دراندازیوں اور کریک ڈاؤن اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری سمیت تمام اہم امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ترک سیاسی قیادت نے فلسطینی وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات کے باعث خطے کا امن خطرے سے دو چار ہو چکا ہے۔ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر نے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ترک قیادت نے عالمی برادری کی جانب سے فلسطینیوں کے جائز حقوق اور ان کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیے جانے کی مساعی میں تاخیر کرنے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق اور جائز مطالبات کو تسلیم نہ کر کے خطے میں بدامنی اور صہیونی مظالم کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.