فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے قطری فرمانروا شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور مراکش کے وزیراعظم عبد الالہ بن کیران کو ٹیلی فون کیا۔
انہوں نے دونوں رہنماؤں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم نےغزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دینے پر قطری اور مراکشی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی سے گفتگو میں دوحہ کے غزہ میں جاری تعمیراتی اور امدادی پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امیر قطر کو ان کی حکومت جاری رہنے پر بھی مبارکباد دی۔
فلسطینی وزیراعظم نے اپنے مراکشی ہم منصب عبد الالہ بن کیران سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں غزہ کے دورے کی دعوت دی۔ جناب ھنیہ نے فلسطینیوں کی حمایت پر قطری رہنما کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
