فلسطین کی مستعفی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے میسرہ ابو حمدیہ کے بیٹے سے فون پر رابطہ کیا۔
فلسطینی رہنما نے ابو حمدیہ کے بیٹے سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے شہید کے قومی کردار اور اسرائیل کے خلاف ان کی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے 64 سالہ ابو حمدیہ کی دوران اسیری شہادت کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل کو قرار دیا۔
الخلیل سے تعلق رکھنے والے میسرہ ابو حمدیہ منگل کے روز سروکا پسپتال میں گلے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث وفات پا گئے تھے۔ اسرائیل نے انہیں مناسب طبی امداد فراہم نہیں کی اور نہ ہی انہیں انتقال سے قبل جیل سے رہا کیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین