• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسلام آباد القدس ریلی

ہفتہ 11-07-2015
in فلسطین
0
plf islamabad
0
SHARES
0
VIEWS

مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام القدس ریلی مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے نکالی گئی، جس میں فلسطین کے مظلومین سے حمایت کے لئے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کی۔ ڈی چوک پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ قبلہ اول پر صیہونی تسلط اور اسرائیلی بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ یہ توقع رکھنا کہ عرب ممالک یا کوئی عالمی طاقت فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے گی تو یہ خام خیالی ہے۔ اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لئے ہمیں خود آواز بلند کرنا ہوگی۔ اب امت مسلمہ کی بیداری کا وقت آگیا ہے۔ آل سعود، یہود و نصاریٰ اور ان کے گماشتوں نے اسلام کا بدن لہو لہو کر رکھا ہے۔ یہ عالمی طاقتیں ہمیشہ اسلامی مفادات کے برعکس مصروف عمل رہی ہیں۔ داعش، طالبان، النصرہ اور اسی طرح کی بیشتر عالمی دہشت گرد تنظیمیں اسلام دشمن استعماری طاقتوں کے مفادات کے لئے کام کر رہی ہیں، تاکہ اقوام عالم کے سامنے اسلام کی تصویر ایک بھیانک اور غیر انسانی مذہب کے طور پر پیش کی جاسکے۔ داعش کے ذریعے غیر انسانی سزاوں پر اقوام عالم کی توجہ مرکوز کرکے ایک طرف اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف غزہ، شام، عراق اور دنیا کے دیگر حصوں میں امت مسلمہ پر جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.