• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیل کا ثقافتی اسٹال

اتوار 26-10-2014
in فلسطین
0
plf stall copy
0
SHARES
0
VIEWS

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافت اور تل ابیب کو امن کا علمبردار ظاہر کرنے کے لیے بعض عناصر متحرک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی  اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیلی ثقافت اور مصنوعات کی تشہیر کے لیے اسٹال لگا دیا گیا۔ اسرائیلی جھنڈوں کو نمایاں کر کے مظلوم فسلطینوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔
 
خبر رساں ادارے "ثنا نیوز” کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اسٹال لگنے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب اس غیر معمولی واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے یونیورسٹی نے تین رکنی ٹیم قائم کر دی ہے۔ تقریب کی تصاویر سامنے آنے پر سیاسی ودینی حلقوں میں غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے سے متعلق یہ اسرائیلی ثقافتی سٹال فیصل مسجد کے عین نیچے ہال میں لگایا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ”یو این تقریری مقابلے” کے عنوان سے تقریب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فکلیٹی آف مینجمنٹ سائسنسز [خواتین ونگ] کے تحت برپا کی گئی تھی۔ تقریب کے موقع پر بعض طالبات بشمول مختلف ممالک کی طالبات نے اسرائیلی ثقافت کا اسٹال لگایا جہاں اسرائیل کی مختلف مصنوعات کی نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں ان میں اسرائیل کو خصوصی طور پر امن  وخوشحالی کا علمبردار دکھانے کی کوشش کی گئی اور اس حوالے سے بھی مختلف بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔
 
اسرائیلی جھنڈے اور صہیونی قائدین کی تصاویر بھی نمایاں تھیں۔ ‘نجمہ داود’ والے اسرائیلی پرچموں میں انتہائی دیدہ زیب ایک سٹال پر سجی مصنوعات کے حوالے سے لگے بینرز پر Form ISRAEL کے الفاظ نمایاں تھے۔ سٹال کے مرکزی بینر پر جس کے پس منظر میں اسرائیلی جھنڈے بھی نمایاں تھے پر لکھا تھا WELCOME TO THE LAND OF PEACE & PROSPERITY۔

”ثناء نیوز” کے رابطہ کرنے  پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ڈاکٹر عزیز الرحمان نے بتایا کہ”فکلیٹی آف مینجمنٹ سائسنسز” شعبہ خواتین  کے تحت فیصل مسجد کے عین نیچے واقع ہال میں ماڈل  ‘یو این ڈیبیٹ کانٹسٹ’ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے نمائندہ ممالک کے سٹال لگائے گئے تھے۔ طالبات نے بغیر اجازت اسرائیل کا سٹال بھی لگایا اور اس پر اسرائیلی ثقافتی اور مصنوعات کو سجایا گیا تھا۔ جیسے ہی انتظامیہ کو اس کاعلم ہوا  اسے بند کروا دیا گیا۔
 
اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر طاہر منصوری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.