جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت ’سالم‘ نے زیر حراست اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ بسام السعدی کی انتظامی قید میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے فلسطینی رہ نما کی قید میں مزید توسیع کی منظوری دی۔ الشیخ بسام السعدی کی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 58 سالہ السعدی کو 19 مارچ کو حراست میں لیا تھا۔ ام کی مدت حراست میں نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ 10 سال تک صیہونی زندانوں میں پابند سلاسلÂ رہ چکے ہیں۔ان کے دو بچے شہید بھی ہوچکے ہیں۔