جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں اسلامی جہاد کے ایک مقامی رہنما کو گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ طارق قعدان سات ماہ کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا کیے گئے۔ رہائی سے قبل ان سے الشیخ طارق قعدان سات ماہ کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا کیے گئے۔ رہائی سے قبل ان سےÂ 3 ہزار شیکل جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔خیال رہے کہ الشیخ قعدان کی یہ پہلی گرفتاری اور رہائی نہیں بلکہ صیہونی فوج انہیں پہلے بھی گرفتار کرتی رہی ہے۔ وہ 12 سال مختلف اوقات میں اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔