فلسطین کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس نے فلسطین میں اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والے سرایا القدس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بائیس سالہ جھاد یوسف غزہ میں ایک جہادی مشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوا۔ شہید غزہ کے وسطی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
سرایا القدس نے بیان میں کہا ہے کہ شہدا کا خون ظالموں کا ہر جگہ پیچھا کرے گا۔ ہمارے مجاہدین عزت اور تمکنت سے دونوں جہانوں میں کامیاب ہوں گے۔ تنظیم نے بیان میں پیارے فلسطین کی صہیونی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
