• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسلامیان فلسطین سے ستائیسویں شب مسجد اقصیٰ میں گذارنے کی اپیل

اتوار 04-08-2013
in فلسطین
0
plf 4 shab
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصٰی کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم”الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ” نے تمام فلسطینی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کی ستائیسویں شب مسجد اقصیٰ میں گذاریں اور قبلہ اول کو یہودیوں کی ریشہ دوانیوں سے بچانے کے لیے واضح پیغام دیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطین کے مختلف اداروں، تنظیموں اور اہم شخصیات کو ماہ صیام کی ستائیسویں شب کے حوالے سے خصوصی پیغامات ارسال کیے گئے ہیں۔ ان پیغامات میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ لیلۃ القدر کو زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر قبلہ اول سے اپنی اٹوٹ محبت کا پیغام دیں۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ستائیسویں شب کو مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کے خصوصی قیام کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ لاکھوں فرزندان اسلام ستائیسویں شب کو مسجد اقصیٰ میں حاضری دے کر اپنے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں گے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے ماہ صیام میں روزانہ 25 ہزار روزہ داروں کی افطاری اور سحری کا انتظام جاری ہے۔ بیارق فاؤنڈیشن کی جانب سے آج کے روز فلسطینیوں کو قبلہ اول تک لانے کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں فلسطین کے مختلف شہروں اور دیہات سے 200 بسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.