• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے ہاتھوں مسمار کی گئی ایک ایک عمارت دوبارہ بنائیں گے: راید صلاح

ہفتہ 18-04-2015
in فلسطین
0
plf rebuild
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں سرگرم اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح صلاح نے وسطی فلسطین کے ’’دھمش‘‘ قصبے میں فلسطینیوں کے پانچ مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مسمار کی گئی ایک ایک عمارت ہم دوبارہ تعمیر کریں گے۔ اگر ہمیں یہ کام بار بار کرنا پڑا تو بھی کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ رائد صلاح نے ان خیالات کا اظہار وسطی فلسطین کے دھمش قصبے میں نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی سے خطاب میں کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ان پانچ فلسطینی خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا تھا جن کے مکانات کوحال ہی میں صہیونی غنڈہ گرد فوجیوں نے غیر قانونی قرار دے کر مسمار کردیا تھا۔

احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینیوں نے پلےکارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مکانات مسماری بند کرنے کے مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الشیخ راید صلاح نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی پالیسی سے باز آئے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک منظم سازش کے تحٹ شمالی فلسطین کے دھمش، کفر کنا، النقب اور الرملہ سمیت سیکڑوں دیہاتوں اور شہروں میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی سازش کررہا ہے لیکن اسرائیل کو یہ سازشیں مہنگی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مکانات مسماری اور منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی عوام میں نفرت اور غم و غصے کا ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

الشیخ راید صلاح کا کہنا تھا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ اسرائیلی دشمن کے ہاتھوں مسمار ہونے والی ایک ایک عمارت کو دوبارہ تعمیر کریں گے چاہے ہمیں یہ کام باربار ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اندرون فلسطین میں فلسطینی آبادی کے 60 ہزار مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں گرانے کی گھنائونی سازش تیار کررکھی ہے۔

الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھاکہ اسرائیل میں کوئی دائیں بائیں یا اعتدال پسند سیاسی جماعت نہیں بلکہ مختلف ناموں کے ساتھ سرگرم تمام سیاسی گروپ انتہا پسند ہیں۔ فلسطینیوں کے حوالے سے سب کی پالیسی یکساں ہے۔ اس لیے ہمارے نزدیک اسرائیل کی کوئی سیاسی جماعت اعتدال پسند نہیں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.