• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے متعدد ایجنٹ گرفتار، پھانسی کا حکم ہو سکتا ہے: غزہ سکیورٹی ذرائع

جمعہ 05-04-2013
in فلسطین
0
plf 4 banner
0
SHARES
0
VIEWS
 

غزہ میں داخلی سکیورٹی کے اعلی عہدیدار کرنل محمد لافی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نےاسرائیل کے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان سب کو ایک ماہ قبل سے صہیونیوں کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران حراست میں لیا گیا۔ کرنل لافی نے بتایا کہ اگلے مرحلے جو لوگ گرفتار کیے جائیں گے ان سب جاسوسوں کو پھانسی کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

 
کرنل لافی نےالاقصی یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے پہلے مہینے میں ہم نے ایجنٹوں کے لیے توبہ کا دروازہ کھول رکھا تھا اور اس دن بہت سے افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اب دوسرے مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور اب جو بھی ایجنٹ پکڑا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قوم کی عزت و وقار کی نیلامی کرنے والے ان جاسوسوں کو پھانسی کی سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ دشمن کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف مہم کا دوسرا مرحلہ 12 مئی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کہ اس کے بعد ان گرفتار افراد کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرلیا جائےگا۔ محمد لافی نے زور دیا کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام کے ثبوت کا اس فیصلے سے گہرا تعلق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد کے فیصلے کئی کئی سال سے عدالتوں میں موجود ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ جو کوئی ایجنٹ میں داخلی سکیورٹی کے حوالے سے جاسوسی میں ملوث پایا گیا اس کی ہم خارجی سکیورٹی کے حوالے سے تحقیق بھی ضرور کریں گے۔ اور جب کسی کے جاسوسی میں ملوث ہونے کے ثبوت پایہ تکمیل کو پہنج جائیں گے اسے فوری گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس دوران تحقیقات کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کا خصوصی دستہ ہماری معاونت کرتا رہے گا۔
 
انہوں نے خبردار کیا کہ بعض غیر ملکی تنظیمیں غزہ کی پٹی میں جاسوسی کر رہی ہے۔ ان تنظیموں کے جاسوسوں نے سکیورٹی معلومات کے حصول کی کوشش کی۔ اسی طرح بعض صحافی بھی غیر ملکی صحافیوں اور جاسوسی تنظیموں کو معلومات کی فراہمی میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے ایجنٹوں کے خلاف مہم خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
 
انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس مصیبت تک اس وقت تک مکمل قابو نہیں پا سکتے جب تک اسرائیل اپنے نئے جاسوس بھرتی کرتا رہے گا۔ تاہم ہم غیروں کے لیے اپنی قوم سے غداری کے اس رجحان کو ایک حد تک کنٹرول کرلیں گے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.