غزہ کی ایک فوجی عدالت نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے والے ایک فلسطینی کو سزائے موت سنائی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کی ملڑی کورٹ نے جمعرات کے روز ایک فلسطینی شہری کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے میں عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی یہ تیسری پھانسی کی سزا ہے۔ یہ سزائیں ایک ایسے میں سنائی گئی ہیں کہ جب وزارت داخلہ علاقے میں صہیونی دشمن کے لئے مخبری کرنے والی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کی مہم شروع کئے ہوئے ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ انہیں اس مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے کیونکہ متعدد افراد نے خود کو حکام کے حوالے کیا جبکہ بڑی تعداد میں اشتہاری ملزموں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
