قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ صہیونی لڑاکا طیاروں نے منگل کی علی الصباح شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں چار مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کوبتایا کہ اسرائیلی ایف سولہ طرز کے طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی پر کم از کم تین میزائل داغے، پہلے حملے میں ’’سکنہ فدعوس‘‘ علاقے کی مسجد توحید کو نشانہ بنایا گیا تاہم میزائل مسجد کی خالی جگہ پر گرے، دوسرا میزائل سوڈانیہ کے علاقے کے خالی میدان میں آ کر گرا۔
شمالی غزہ پر حملوں کے بعد اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی کے ضلع خان یونس پر حملہ کیا اور میزائل داغے جو زرعی اراضی پر آ کر گرے۔

