• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے ساتھ گیس فراہمی کا معاہدہ منسوخ کیا جائے: پاپولر فرنٹ کا مطالبہ

جمعہ 20-02-2015
in فلسطین
0
plf popular-front
0
SHARES
0
VIEWS

پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین [پی ایف ایل پی] کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی ٹیکس آمدنی روکنے اور صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیلوں کے تناظر میں فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے ساتھ گیس فراہمی کا معاہدہ توہین آمیز اور شرمناک ہے۔

ایک بیان میں پی ایف ایل پی نے فلسطینی مقتدرہ اور فلسطین کے درمیان گیس فراہمی کے لئے طے پانے والے معاہدے کی فی الفور منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین کی سرکردہ مزاحمتی تحریک کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ اس لئے کر رہے ہیں کہ اسے نہ تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] میں شامل دوسری جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کئے بغیر کیا گیا ہے بلکہ اس پر مستزاد یہ کہ اس شرمناک معاہدے میں اسرائیل کو بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کو اگلے بیس برس تک اپنے زیر تسلط رکھنے کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔

پی ایف ایل پی نے معاہدے پر دستخط کرنے والوں پر الزام عاید کیا کہ وہ اسرائیل کو کم از کم بیس برس تک فلسطینی علاقوں پر قبضہ جاری رکھنے کا لائسنس دے رہے ہیں۔

پی ایف ایل پی نے فلسطین کی قومی جماعتوں، غیر حکومتی انجمنوں اور پیشہ وارانہ تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی پر اس معاہدے کو فی الفور منسوخ کرنے کے لئے دباو ڈالیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.