• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے ریاستی مظالم سے فلسطینی بندوق اٹھانے پر مجبور: انسانی حقوق

جمعہ 31-08-2012
in فلسطین
0
plf israel assault
0
SHARES
2
VIEWS

یورپی ممالک میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والی تنظیم‘‘یورپی نیٹ ورک’’ نے صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں عرب شہریوں پر ہولناک تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور ناقابل برداشت مظالم نے فلسطینیوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘‘یورپی نیٹ ورک ’’ کے اوسلو میں قائم ہیڈ کواٹر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکار نہ صرف شہروں میں احتجاج کرنے والے پرامن فلسطینیوں کو ہولناک تشدد کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ جیلوں میں بغیر کسی وجہ ہےاسیران کو تشددکا نشانہ بنایا جاتا ہےجس کے نتیجے میں فلسطینیوں جوابا شدید ردعمل سامنا آتا ہے۔

بیان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں رامن جیل میں فلسطینی اسیران پر ڈھائے جانے والے تازہ مظالم کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک نے انکے عزیز و اقارب کو صہیونی فوجیوں پر حملوں پر مجبور کیا ہے۔ ادھر یورپی نیٹ ورک کے چیئرمین محمد حمدان نے ناروے کے صدر مقام اوسلو میں ایک نیوزکانفرنس میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کے مظالم سے فلسطینیوں کو بغاوت پر آمادہ کیا ہے۔ فلسطینی تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق جوابی کارروائی پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بھی رامن جیل میں فلسطینی اسیران پر تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر بے گناہ فلسطینی قیدیوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلر امون کی وارڈ نمبر چھ میں فلسطینیوں کے ساتھ جو ناروا سلوک کیا گیا وہ اس کی شدید مذمت کرتے رہیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.