(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں موجود المغازی مہاجر کیمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحدی باڑ کے قریب جانے والے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کھول دی۔اس زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کے پاؤں میں آنے والے زخم کا علاج جاری ہے۔