قابض اسرائیلی حکام نے سیکیورٹی وجوہات اور یہودی تہوار کی وجہ سے کرم ابو سالم اور بیت حانون [ایریز] کراسنگز کو مزید چند دنوں کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
غزہ کراسنگز کی کمرشل ٹریفک کے چیف کوارڈینیٹر رائد فتوح نے بتایا ہے کہ قابض حکام مزید کئی دنوں کے لئے کراسنگز کو بند رکھیں گے۔ کراسنگز اتوار کے بعد مزید دو دن یہودی تہوار کی وجہ سے بند رکھی جائینگی۔
قابض حکام نے بدھ کو کراسنگز کھولنے کے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے پچھلے بدھ کو یہ کراسنگز بند کر دی تھیں۔ ان کے مطابق یہودی بستی سدیروت کے علاقے میں ایک فلسطینی راکٹ آ گرا تھا جس کی وجہ سے یہ کراسنگز بند کی گئی ہیں۔
کرم ابو سالم کراسنگ غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ ہے جس کے ذریعے سے اسرائیل سے غزہ میں اشیائے ضروریہ لائی جاتی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
