• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کو غزہ کی سرحد پر’نوگو ایریاز‘ کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے:عوامی محاذ

پیر 09-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1284
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے باور کرایا ہے کہ ان کی جماعت اور پوری فلسطینی قوم اسرائیل کو غزہ کی سرحد پر نوگو ایریاز کے قیام کی سازشیں آگے بڑھانے اور انہیں کامیاب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن زیاد جرغون نے غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی جن میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کے دوران مصر کی ثالثی کے تحت طے پائی جنگ بندی میں فلسطینیوں نے اسرائیل کو غزہ کی سرحد کے اندر 100 میٹر تک داخل ہونے اور سرچ آپریشن کرنے کی اجازت دی تھی۔

عوامی محاذ کے رہنما کا کہنا تھا کہ سنہ 2014ء کی جنگ بندی کی اسکیم میں ایسی کوئی تجویز نہ تو پیش کی گئی اور نہ اس پر کوئی مفاہمت کی گئی تھی۔ اس نوعیت کی تمام تر افواہیں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیل کو غزہ میں مسلسل دراندازی اور غزہ اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان نوگو ایریاز کے قیام کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں زیاد جرغون کا کہنا تھا کہ سنہ 2014ء میں مصری حکام کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘، تحریک فتح، اسلامی جہاد اور عوامی محاذ برائے آزدی فلسطین کے مندوبین موجود تھے مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی تجویز قبول نہیں کی تھی۔ اس لیے ہم اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے کر انہیں یکسر مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ سنہ 2014ء کے دوران مصر کی ثالثی کے تحت فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان طے پائے جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو غزہ کی سرحد پر100 میٹر کے علاقے میں آپریشن کرنے اور فلسطینیوں کو وہاں جانے سے روکنے کا اختیار دیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کو غزہ کی سرحد پر’نوگو ایریاز‘ کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے:عوامی محاذ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.