(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جہاد اسلامی فلسطین نے غزہ کی سرحدوں پر بفرزون کے قیام کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داؤد شہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکیں غزہ کی سرحدوں پر بفر زون کے قیام کو ہر گز قبول نہیں کریں گی اور نہ ہی اسرائیل کو بفرزون کے قیام کی اجازت دیں گی ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے بفزون قائم کرنے کی غرض سے آنے والے اسرائیلی فوجیوں کو پہلے بھی نشانہ بنایا تھا اور آئندہ بھی بنائیں گے۔
داؤد شہاب نے کہا کہ خطے میں بفرزون کے قیام کا صیہونی منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔