• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کو تنہا کرنا نہیں، بلکہ اس کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: محمود عباس

ہفتہ 09-06-2012
in فلسطین
0
plf mehmood_abbas
0
SHARES
0
VIEWS

plf mehmood_abbas

مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عالمی برادری میں اسرائیل کو تنہا کرنا یا اس کے جواز کو ختم کروانا نہیں چاہتے

بلکہ ہماری خواہش ہے کہ ہم مستقبل میں اس کو تسلیم کرکے اس کے مل کر کام کریں۔

ابو مازن کے بہ قول تاہم اس مقصد کے لیے عرب اور اسلامی دنیا کو ’’عرب اقدام برائے امن‘‘ کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنا ہو گا۔ فرانسیسی ہم منصب فرانسوا ہولندا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابو مازن محمود عباس نے کہا ہم اسرائیل کو تنہا کرنا چاہتے ہیں نہ اسے اپنے جواز سے محروم کرنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ اس کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ہم اس کی توسیعی پالیسیوں کو محدود کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ہم اسرائیل کے ساتھ پہلو بہ پہلو کام کرنے کو تیار ہیں۔
محمود عباس نے ہولندا کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی اس سے قبل بھی مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کر چکی ہے تاکہ اس کے بعد اسرائیل کے ساتھ ہمارے مذاکرات بحال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو اسیران کی رہائی اور فلسطینی پولیس کے لیے اسلحہ کی درآمد کی حمایت کر چکے ہیں۔ تاہم مذاکرات کی بحالی کے لیے یہودی بستیوں کی تعمیر روکنا اور دونوں ریاستوں کی حدود کا تعین انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں باتیں مذاکرات کی بحالی کی شرط نہیں ہیں بلکہ یہ وہ چیزیں ہیں جو اسرائیل نے خود اپنے اوپر لازم کی تھیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے کہا کہ اگر ہم اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں کامیاب نہ ہوئے تو ہم جنرل اسمبلی میں غیر کارکن ریاست کے حصول کے لیے رجوع کریں گے۔

بشکریہ: مرکز فلسطیناطلاعات 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.