ایک باخبر فلسطینی ذرائع نے اسرائیلی وزارت داخلہ کی ضلعی کمیٹی برائے پلاننگ اور تعمیرات کے ایک نئے منصوبے کا انکشاف کیا ہے کہ جس کے ذریعے سے قدیم یروشلم کے یہودی علاقوں کو مسجد اقصیٰ کے مغرب میں البراق پلازہ سے ملا دیا جائے گا۔
ماہر یروشلم افئیرز وکیل قیس ناصر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ضلعی کمیٹی نے یہودی علاقے کو البراق پلازے سے براہ راست ملانے کے لئے زیر زمین گزر گاہوں کی تعمیر اور ایلیوٹروں کی تنصیب کا بلیو پرنٹ تیار کیا ہے۔
ناصر نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں پلازہ کے نزدیک زائرین کے لئے ایک سنٹر اور ایک بزنس زون کی تعمیر بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے مطابق ربی یہودا ہالیفی کی جگہ دو ایلیوٹرز کی تنصیب کی جائے گی تاکہ گزرگاہوں کے داخلی راستوں تک زائرین کی آمدورفت کو آسان بنایا جاسکے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
