• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ قبول کرنا ممکن نہیں: اقوا متحدہ

ہفتہ 04-08-2012
in فلسطین
0
plf uno
0
SHARES
2
VIEWS

 

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملے اور یہودی آبادکاری اور اس کے ضمن میں پیدا ہونے والے بڑے سماجی اور اقتصادی اثرات سے نہ امن عمل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے

بلکہ دونوں جانب سے اعتماد کا فقدان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی قبضے کے سماجی و اقتصادی اثرات پر اپنی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے کو سیاسی، اقتصادی اور حتی کے اخلاقی طور پر قبول کرنا کبھی بھی ممکن نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا، ایسکوا کی جانب سے تیار کردہ نوٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف قوت کا حد سے بڑھتا استعمال جاری ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کی گرفتاریاں، ان کے گھروں کی مسماری، ان کو ہجرت پر مجبور کرنے کے علاوہ چھ سال سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کیے ہوئے ہے۔ اس محاصرے کے ذریعے اس نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ فلسطینیوں کی اراضی پر قبضے کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے اس نوٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت نے یہودی آبادکاری اور یہودی بستیوں کی توسیع کے لیے مغربی کنارے کی چالیس فیصد اراضی ہتھیا لی ہے جو ک عالمی انسانی قوانین کی صریح توہین ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق سنہ 2011ء میں مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کی شرح میں بیس فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.