• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کے جنوری کے محصولات روکنے کا فیصلہ

منگل 03-02-2015
in فلسطین
0
plf decide-to-stop
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے صہیونی ریاست کے ذمہ فلسطینی اتھارٹی کے واجب الاداء مزید 100 ملین شیکل محصولات کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر روکے گئے محصولات کی رقم 500 ملین شکل سے تجاویز کرگئی ہے۔ صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں‌ جانے کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے جنوری 2015ء کے اوائل میں فلسطینی اتھارٹی کے واجبات اس وقت روکنے کا اعلان کیا تھا جب صدر محمود عباس نے عالمی عدالت انصاف کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔

اسرائیلی اخبار "یسرئیل ھیوم” کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے واجبات میں مزید 27 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے۔ گذشتہ جنوری میں صہیونی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے 100 ملین ڈالر روکنے کا اعلان کیا تھا اور اب یہ مقدار 127ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے فنڈز روکنے کے اعلان پر عالمی برادری اور یورپی یونین نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی زوال پذیر ہوسکتی ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے ٹیکس اور دیگر رقومات فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ تل ابیب فلسطینی اتھارٹی کی درآمدات اور برآمدات کے 70 فی صد محصولات  کی ادئیگی نہ روکے اور یہ رقوم فوری طور پر ادا کی جائیں۔

عبرانی اخبار کے مطابق پیش آئندہ مہینوں‌ میں اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے مزید محصولات بھی روک سکتا ہے کیونکہ نیتن یاھو کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی اداروں میں اسرائیل کے خلاف انتقامی پالیسی جاری رکھی تو وہ رام اللہ کے مزید محصولات بھی بند کردیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.