اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی سے کم سے کم تین ‘ھاون’ راکٹ جنوبی فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے جزیرہ نما النقب میں داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے دیسی ساختہ تین ھاون راکٹ داغے جو جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں اشکول کے مقام پر گرے ہیں تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے چند ایام سے غزہ کی پٹی سے جنوبی فلسطین میں دسیوں راکٹ داغے جانے کی اطلاعات آئی ہیں۔ یہ راکٹ ایک ایسے وقت میں فائر کیے جا رہے ہیں جب صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ ابھی تک کسی فلسطینی تنظیم نے تازہ راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔