اسرائیلی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کی جانب سے سن 1948ء کے مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) کے شہر عسقلان پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔ تاہم اس راکٹ حملوں کی زد میں آکر کوئی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشر ہونے والے ریڈیو نے بتایا کہ مسلح مزاحمت کاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی سے اشکلون (مقبوضہ عسقلان) شروع کی جانب تین راکٹ پھینکے ہیں۔ جس میں کوئی شخص زخمی ہوا نہ ہی کوئی مالی نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق برسائے گئے راکٹ خالی علاقے میں آکر گرے اور اسرائیل کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے محروم رہا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
