• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا عرب رکن کنیسٹ حنین الزعبی کے خلاف فرد جرم تیار کرنے کا فیصلہ

بدھ 07-01-2015
in فلسطین
0
plf arabmember
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے عرب کمیونٹی کی صہیونی کنیسٹ میں شامل جماعت قومی جمہوری سماج پارٹی کی سربراہ اور سابق عرب رکن کنیسٹ حنین الزعبی کے خلاف ریاستی عمال کی توہین کرنے اور اسرائیل کے خلاف تشدد پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اسرائیل کے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے حکومت کے مشیر قانون کو الزعبی کے خلاف توہین اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم تیار کرنے کی سفارشات بھجوائی تھیں۔ الزعبی پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ برس بیت المقدس کے ایک کم عمر فلسطینی لڑکے محمد ابو خضیر کی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد ظالمانہ طریقے سے شہادت کے رد عمل میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بحث کرتے ہوئے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا تھا۔

اسرائیلی عدالت کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر قانون کے پاس فرد جرم کی سفارشات پہنچنے کے بعد بھی الزعبی کو اپنے حق میں ایک ماہ تک دلائل دینے کا حق ہوگا جس کے بعد حکومت عدالت کی سفارش کے مطابق فرد جرم تیار کرے گی۔

ادھر الزعبی کے وکیل اور انسانی حقوق کی تنظیم مرکز العدالہ کے رکن حسن جبارین نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی عدالت سے الزعبی کے مقدمہ کی سماعت شروع کرائیں گے اور مشیر قانون کو ان کے خلاف فرد جرم کی پیشی روکنے پر قائل کریں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزعبی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک پولیس افسر اور ان کی موکلہ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پر کسی سیاسی رہ نما کے خلاف فرد جرم عاید کیے جانے کی ماضی میں کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ اگر الزعبی نے محمد ابو خضیر کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس حکام سے تلخ لہجہ اختیار کیا ہے کہ تو یہ ان کا احتجاج تھا جس کا انہیں حق حاصل ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.