قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے داغے گئے پانچ راکٹ جنوبی فلسطین کے علاقے صحرائے نقب میں گرے ہیں، جن سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ خیال رہے کہ صحرائے نقب کا علاقہ مقبوضہ فلسطین کےان علاقوں میں شامل ہے
جن پر اسرائیل نے سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے مقرب خیال کیے جانے والے عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بدھ کی شام مقبوضہ صحرائے نقب میں پانچ مقامات پرراکٹ داغے۔ یہ راکٹ غزہ کی پٹی سے داغےگئے، جن سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر فلسطین میں کسی مزاحمتی گروہ نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

