• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا جمعرات اور جمعہ کو مسجد ابراہیمی بند رکھنے کا اعلان

منگل 03-09-2013
in فلسطین
0
plf 3 masjid
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے آٓئندہ جمعرات اورجمعہ کے ایام میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلمانوں کی تاریخی جامع مسجد ابراہیمی کو یہودیوں کے عبرانی سال کی تقریبات کےسلسلے میں بند رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ان دو ایام میں فلسطینی شہری جامع مسجد ابراہیمی نہ تونماز ادا کر سکیں گے اور نہ مسجدمیں اذان دینے کی اجازت ہو گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام نے مسجد ابراہیمی کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ادارے محکمہ اوقاف کو اطلاع دی ہے کہ وہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں مسجد ابراہیمی میں صرف یہودیوں کو داخلے کی اجازت دیں گے۔ ان دنوں میں مسلمانوں کو وہاں عبادت کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہو گی کیونکہ مسلمانوں اور فلسطینیوں کی آمد سے یہودی آباد کاروں کی رسومات میں خلل پڑنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

مسجد ابراہیمی کی دیکھ بھال پر مامور کمیٹی کے چیئرمین حجازی ابو سینینہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہودی حکومت کی جانب سےعبرانی سال کی تقریبات کے حوالے سے مسجد ابراہیمی پر پابندی قطعی طور پر غیر قانونی ہے کیونکہ یہ مسجد ہے کوئی یہودی معبد نہیں ہے کہ یہودیوں کو اس میں عبادت کی اجازت دی جائے اور مسلمانوں کوان کی عبادت گاہ سےروکا جائے۔

ابو سینینہ کا کہنا تھا کہ عبرانی سال نو کی تقریبات محض ایک بہانہ ہے دراصل یہودی آباد کاروں کو مسجد ابراہیمی میں داخلے کا موقع فراہم کرکے اس مقدس مقام پر مستقل قبضے کی راہ فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ مغربی کنارے میں جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم خلیل اللہ کی یادگار جامع مسجد میں اذان پر پابندی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گذشتہ مہینے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے مسجد میں 58 مرتبہ اذان دینے پر پابندی عائد کی تھی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.