مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ملٹری کالجز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی پلاننگ وڈویلپمنٹ کمیٹی نے جنوبی القدس میں عین کارم کے مام پر متعدد ملٹری کالجز کے قیام کی تیاری شروع کی ہے۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق جنوبی بیت المقدس میں جہاں پر فوجی کالجوں کےقیام کا اعلان کیا گیا ہے وہاں پر قریب ہی فرانسیسی چرچ واقع ہے، جس کی طرف سے شدید مخالفت کے باوجود صہیونی حکومت وہاں پر کالجوں کے قیام کا متنازع منصبہ آگے بڑھا رہی ہے۔
خیال رہے کہ عین کارم بیت المقدس میں فلسطینیوں کا سب سے بڑا قصبہ ہے۔ وہاں پر فوجی کالجوں کے قیام کا مقصد مقامی فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔