(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ بیت المقدس میں السواحرہ کے مقام پر اسلحہ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کا پتا چلا کروہاں موجود اسلحہ اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ملٹری پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو انٹیلی جنس ذرائع نے یہ اطلاع دی تھی کہ السواحرہ قصبے میں اسلحہ تیار کیا جاتا ہے۔ اس پر حکام نے رات کی تاریکی میں اس مقام پر چھاپہ مارا اور وہاں پر موجود بندوقیں، پستول اور دیگر ہتھیاروں سمیت دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جس مکان سے اسلحہ ملا ہے اسے بارود سے اڑا دیا گیا ہے اور اسلحہ تیاری کے شبے میں تین فلسطینیوں کو حراست میں لے کران سے تفتیش شروع کردی ہے۔
