اسرائیلی حکومت نے فضائیہ کو جدید ترین جنگی طیاروں سے لیس کرنےکے لیے اٹلی کی حکومت سے ایک ارب ڈالرز مالیت کے تیس جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی ذیلی کمیٹی برائے معاہدات نے پیر کے روز اٹلی سے تیس جنگی جہازوں کی خریداری کی منظوری دی۔ معاہدے پر چار ارب شیکل سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسرئیلی فضائیہ کو یہ”اسکائی ہاک” نامی تیس جنگی طیارے سنہ 2014ء تک فراہم کردیے جائیں گے جو فوجیوں کی جنگی مشقوں میں استعمال ہوں گے۔ ادھر اسرائیلی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اٹلی بھی جواب میں صہیونی حکومت سے اتنی ہی مالیت کے دفاعی آٓلات اور جنگی سازو سامان خریدے گا، جس کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاچکا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
